24 جولائی 2014 - 11:06
ایران فلسطینیوں کے علاج کے لئے آمادہ

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے وزیر خارجہ اور وزیر صحت کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والے کے علاج معالجے کے لئے دوائیں، میڈیکل ساز و سامان اور غذائی اشیاء کی کھیپ فوری طور پر غزہ ارسال کرنے کے لئے اقدام کریں۔

ابنا: صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے وزیر خارجہ اور وزیر صحت کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والے کے علاج معالجے کے لئے دوائیں، میڈیکل ساز و سامان اور غذائی اشیاء کی کھیپ فوری طور پر غزہ ارسال کرنے کے لئے اقدام کریں۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حسن روحانی کے حکم میں ایران کی ہلال احمر سوسائٹی سے کہا گیا ہےکہ وہ مصر و فلسطین کی ہلال احمر تنظیم کے ساتھ ہماہنگی کریں اور رفح کی گذر گاہ کے ذریعے فوری طور پر غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے غذائی اشیاء، دوائیں اور ضروری میڈیکل ساز و سامان اور طبّی علمہ غزہ روانہ کریں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسی طرح وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے کہا ہے کہ وہ غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے علاج معالجے کی ایران میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے فوری ضروری انتظامات انجام دیں۔